مشرق وسطی

شامی فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ملک کےشمال مغربی علاقے حماہ میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہےکہ حماہ میں شامی فوج کی بمباری میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی شام کےعلاقے نازحین اور درعا البلد میں فتح الشام نامی دہشت گروہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
دوسری جانب شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کے علاقے رستین میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کے کئی سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
حمص کے علاقے، شاعر،جب الجراح اور مسعودیہ میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ریف دمشق کے متعدد علاقوں میں قومی آشتی کے منصوبے کے تحت مسلح افراد ہتھیار ڈال کر دیگرعلاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button