Uncategorized

ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ کو پریس کانفرنس سے روکنا بھارتی سفارتی دہشتگردی ہے، سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں نہیں جانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر بھارتی زبان بول کر احسان فراموشی کر رہا ہے، اشرف غنی کے پاکستان پر گمراہ کن الزامات قابل مذمت ہیں، خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضرور ی ہے، پانامہ لیکس کا مقدمے کا فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ حکمران خاندان کو منی لانڈرنگ کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ برما کے روہنگیا مسلمان مفلسی، بے بسی اور لا چارگی سے دوچار ہیں۔ دس لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو کوئی پرسان حال نہیں۔ روہنگیا مسلمان دنیا کی واحد اقلیت ہیں جنہیں سب سے زیادہ نسلی تشدد کا سامنا ہے۔ برمی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ اور مسلم حکمران برمی مسلمانوں کی چیخیں سنیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button