Uncategorized

میجر شبیر شریف شہید کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک فوج کے جری جوان میجر شبیر شریف شہید کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شہید کی برسی کی تقریب ان کے مزار میانی صاحب قبرستان لاہور میں ہوئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی میانی صاحب قبرستان میں اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ سابق آرمی چیف کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور بیٹا تیمور بھی موجود تھے۔ میجر شبیر شریف شہید کا 45واں یوم شہادت منایا گیا۔ پاک فوج کے اہلکاروں اور افسران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button