مشرق وسطی

بڑی خبر: شامی فوج نے حلب آزاد کروالیا، دہشتگردشہر چھوڑ کر فرار

شیعیت نیوز: شام میں دہشتگردوں کے جنگ آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے ،اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے قبضہ میں تاریخ شہر حلب کو شامی فوج نے آزاد کروالیا ہے، شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے آج صبح اپنے بیان میں کہا کہ شام کی فوج نے حلب شہر پر مکمل کنڑول حاصل کرلیا ہے۔

برطانوی معائنہ کار تنظیم کا کہنا ہے کہ منگل کی رات سے جاری جنگ سے پسپا ہونے والے دہشتگرد حلب شہر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیںاور شامی حکومت نے ا س شہر پر ممکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شہر دہشتگردوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں پر دنیا بھر کے عالمی طاقتوں کے تنخواہ دار دہشتگردوں شامی حکومت کے خلاف جمع تھے، تاہم شام کی فوج نے اتحاد الائنس (ایران، حزب اللہ ) روس اور کہیں کہیں چائنا کے ساتھ مل کر شام کو دہشتگردوں سے آزاد کروالیا ہے۔

شام عرب ممالک میں وہ واحد ریاست ہے جو اسرائیلی ریاست کے لئے خطرہ تصور کی جاتی تھی لہذا جس مقصد کے لئے دنیا بھر سے دہشتگردوں کو لاکر شامی حکومت گرانے کی اسرائیلی منصوبہ بندی فیل ہوگئی ہے، جو خطہ میں اس ناجائزریاست اسرائیل کے لئے انتہائی خطرناک خبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button