Uncategorized

مولانا صفدر حسین نجفی کی علوم اسلامی کے فروغ میں خدمات ناقابل فراموش ہیں،سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی کی علوم اسلامی کے فروغ اور قومی معاملات میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم تعمیر ملت کا نمایاں کردار، مدارس دینیہ کا جال بچھانے اور قائدین ملت جعفریہ کا ساتھ دینے والے تھے۔ لاہور میں سید العلماء مولانا صفدر نجفی کی یاد میں منعقدہ نشست سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مرحوم استاد العلماء نے 40 سے زائد کتب لکھیں اور 150 سے زائد مدارس دینیہ پاکستان، عراق، عرب امارات، یورپ اور امریکہ میں قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صفدر نجفی، قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان مفتی جعفر حسین مرحوم کے ساتھ نائب صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور ان کی وفات کے بعد علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی قیادت سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ان کے شاگرد اس وقت دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد و آل محمد کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ تفسیر نمونہ کی 27 جلدوں اور تفسیر موضوعی کا ترجمہ مرحوم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ حافظ ریاض نجفی، قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی اور ان سمیت مرحوم صفدر نجفی کے ہزاروں شاگرد دنیا میں موجود ہیں، جو قوم کی اصلاح اور اتحاد امت کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صفدر نجفی کے لگائے گئے، پودے اب تناور درخت بن چکے ہیں، جو قومی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تفسیر نمونہ کے ترجمے کئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button