پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ: بم دھماکوں میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کا دہشتگرد قاری عبید گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہاٹ سے کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کا مطلوب تکفیری دہشت گرد کو گرفتارکر لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث تکفیری دہشتگرد قاری عبید کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد پولیس اور دیگر اداروں کو مطلوب تھا، جس پر خیبر پخونخوا سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کے الزامات ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button