پاکستانی شیعہ خبریں
نیوز الرٹ: کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاون میں کلعدم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی خان شہید
سیوہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: سٹیلائٹ ٹاون میں کلعدم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی خان شہید، نمائندہ شیعہ نیوز کے مطابق ملک دشمن کلعدم تنظیم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروہ کے دہشتگردوں نے سٹیلائٹ ٹاون دکان پر موجود شیعہ مومن علی خان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا، شہید علی خان کا تعلق شیعہ ہزارہ کمیونیٹی سے ہیں اور علمدار روڈ محلہ عباسیہ کے رہائشی تھے۔ شہید کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیربعد امام بارگاہ یزارہ نچاری میں ادا کی جائیگی، جبکہ تدفین ہزارہ قبرستان، واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک ہفتہ میں دوسرا دہشتگردی کا واقعہ ہے اس سے قبل بروہی روڈ میں کلعدم لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ سے شیعہ پولیس آفیسر الیاس شاہ کو شہید کیا۔