Uncategorized

اہلسنت کے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا استقبال کریں گے، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، میلادالنبیۖ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت اور شہر کے مختلف مقامات پر عید میلادالبنیۖ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے، حضور سرور کائناتۖ کی ذات اقدس امت مسلمہ کیلئے مرکز وحدت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، ہمیں اپنے 2 فی صد فروعی اختلافات کو بھلا کر 98 فیصد مشترکات کو سامنے رکھ کر باہمی اتحاد کیلئے کوشش کرکے اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونے کو اجاگر کرنا ہوگا، استعماری طاقتین ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے۔ علامہ مبارک موسوی نے ایبٹ آباد میں پی آئی اے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی اور جان بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button