Uncategorized

حضور سرور کائناتﷺ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لئے مرکز وحدت ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، میلاد النبیﷺ کے جلوسوں میں بھرپور شرکت اور شہر کے مختلف مقامات پر عید میلادالبنیﷺ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے، حضور سرور کائناتﷺ کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لئے مرکز وحدت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاؤس سولجر بازار کراچی میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے ملک دشمن طاقتوں کو شکست دے سکتی ہے، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کو فروغ دینے والے دراصل اسلام دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر 98 فیصد مشترکات کو سامنے رکھ کر باہمی اتحاد کے لئے کوشش کرکے اتحاد بین المسلمین کے عملی نمونے کو اجاگر کرنا ہوگا، استعماری طاقتیں ہمیں باہمی اختلافات میں الجھا کر اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ایبٹ آباد میں پی آئی اے حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی اور جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button