کوئٹہ پھر لہولہو: گزشتہ شب رمضان مینگل گروہ کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ایف سی اہلکار حیدرعلی ولد سلمان علی شہید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ شہر پھر شیعہ خون سے رنگین، 2 ہفتہ کے دوران 3 شیعہ افراد لشکر جھنگوی رمضان منیگل کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے، موصلہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مہرآباد میں کلعدم لشکر جھنگوی رمضان منیگل گروہ کے تکفیری دہشتگردوں شیعہ ایف سی اہلکارحیدرعلی ولد سلمان علی فائرنگ کرکے شہید کردیا،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے مہرآباد نواں کلی نزد بلال جنرل اسٹور میں تکفیری دہشتگردوں نے (04:0 بجے شب دوران ڈیوٹی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ ہزارہ سپاہی حیدر علی ولد سلمان علی شہید ہوگئے جنہیں ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا، شہید کی میت بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ بیت الاحزان سے گنج شہداء، بہشت زینب سلام اللہ علیہا ( ہزارہ قبرستان) تدفین کے لیے لے جایا جائیگا۔
گزشتہ دنوں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شیعیت نیوز نے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی رپورٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ، پورٹ کے مطابق 2 ماہ کے اندر مختلف واقعات میں 25شیعہ مسلما ن کوعقیدے کی بنیاد پر قتل کیا گیا ،روان محرم الحرا م اور صفر کے دوران شیعہ مسلمانوں پر ۴ بڑے حملے ہوئے جبکہ دیگر ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں25 شیعہ مسلمان کو بے دردی سے قتل کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
شیعت نیوز کے مطابق پہلی محرم الحرام کو دہشتگردوں نے کوئٹہ شہر میں ایک بس روک پر اُ س میں بیٹھی شیعہ خواتین پر حملہ کردیااور انہیں گولیوں سے بھوں ڈالا، یہ دہشتگردی کے واقعات کا آغاز تھا ،اس کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں بالخصوص کراچی میں دہشتگردوں نے پہ درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا لیکن سیکورٹی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی