کوئٹہ: تکفیری دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے شیعہ ایف سی اہلکارحیدرعلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی + تصاویر
کراچی ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: تکفیری دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے شیعہ ایف سی اہلکارحیدرعلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کےعلاقے گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے مہرآباد نواں کلی نزد بلال جنرل اسٹور کے قریب ڈیوٹی پر معمور ایف سی کی گاڑی پر کلعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ ہزارہ اہلکار حیدر علی ولد سلمان علی کو شہید کردیا تھا، شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز جنازہ گنج شہداء، بہشت زینب سلام اللہ علیہا ( ہزارہ قبرستان) میں ادا کی گئی، اس موقع پر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسراں سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی،ملک دشمن تکفیری گروہ کے ہشتگردانہ حملہ کا نشانہ بنے والے شہید حیدر علی کی میت کو پاکستانی پرچم سے لپٹے گیا تھا، بعدازاں شہید کو گنج شہداء، بہشت زینب سلام اللہ علیہا ( ہزارہ قبرستان) میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر خاک کیا گیا۔
‘
جائے واقعہ: مہرآباد نواں کلی نزد بلال جنرل اسٹور