Uncategorized

پنجاب میں کلعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں نئے سرے سے صف بندی میں مصروف، انٹیلی جنس ایجنسیوں کیجانب سے مراسلہ جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جاری مراسلوں میں خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نئے سرے سے صف بندی میں مصروف عمل ہیں اور انہیں بعض ملک دشمن عناصر کی حمایت بھی حاصل ہے، مراسلوں کی روشنی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی نے ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تعینات سی سی پی اوز، ڈی پی اوز، آر پی اوز کے نام ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ تمام افراد اس ضمن میں کام جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور کسی بھی صورت ایسے لوگوں کو رعایت نہ دی جائے۔

 واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کلعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت سمیت کئی کلعدم تنظیمیں سرگرم عمل ہے، لشکر جھنگوی کے سرغنہ کی حکومتی سرپرستی میں جنگ میں الیکشن لڑنے والے مسرور جھنگوی کی فتح کے بعد دہشتگرد ایک بار پھر سے منظم ہونا شروع ہورہے ہیں، سیکورٹی اداروں کی جانب سے ان کلعدم جماعتوں کیخلاف کاروائیوں نہ کرنے کی ایک وجہ سیاسی حلقوں کی جانب سے ان دہشتگردوں کی سرپرستی ہے، جو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ان کلعدم جماعت کے دہشتگردوں استعمال کرتے ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پنجاب حکومت سیکورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد روایتی احکامات کے بجائے ان کلعدم تنظیوں کیخلاف حقیقی معنوں میں کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button