Uncategorized

کراچی: آئی ایس او کے زیر اہتمام عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کیلئے سبیلیں لگائی گئیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر میں تمام یونٹس کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کیلئے خصوصی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علی اویس زیدی سبیلوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علی اویس زیدی نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر، امت مسلمہ کے درمیان پائی جانے والی وحدت سے خائف نظر آتے ہیں، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے وحدت کی علامت ہے، حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت اور دنیا میں تشریف آوری ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور انقلاب ہے، جس نے کائنات کو ایک نئی جہت، نیا موڑ اور فلا ح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول خداؐ کی ذات وحدت کی علامت ہے،

لہٰذا ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن بافرمانِ امام خمینیؒ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی، اس سلسلے میں شہر کراچی میں ہفتہ وحدت کے دوران محفل میلاد، سیمینار اور لیکچر کاانعقاد کیا جائے گا، جن میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش اور اسکے حامی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button