مشرق وسطی

شام میں امن کی بحالی پر بشار اسد کی تاکید

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پورے ملک میں امن و استحکام کو بحال کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور قومی آشتی کے لئے بھی کوششیں جاری رہیں گی

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ویٹیکن کے سفیر ماریو زیناری سے ملاقات میں کہا کہ دمشق میں ویٹیکن کے سفیر کے موجود رہنے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاپ شام پر خاص توجہ دیتے ہیں – انہوں نے شام کے مختلف علاقوں خاص طور پر حلب میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی شاندار فتوحات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت ملک میں امن و استحکام کو دوبارہ بحال کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے -بشاراسد نے کہا کہ قومی آشتی کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی – دمشق میں ویٹیکن کے سفیر ماریو زیناری نے بھی شام کے صدر بشار اسد کے نام پاپ فرانسیس کا خط پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ شام میں جنگ ختم ہوجائے اور اس ملک میں امن بحال ہوجائے تاکہ ماضی کی طرح شام ، مختلف مذاہب کے مابین پرامن بقائے باہمی کی اپنی شناخت دوبارہ حاصل کرلے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button