مشرق وسطی

حلب شہر پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول

شامی افواج نے حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تین ہفتے قبل بھرپور آپریشن شروع کیا تھا – شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈسیک کے مطابق  حکومت شام کے مخالف نام نہاد انسانی حقوق کے مرکز نے حلب پر شامی افواج کا مکمل کنٹرول ہونے کی تصدیق کردی ہے – انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے مشرق میں چھے علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے – شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ حلب میں شامی افواج کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے – اس سے پہلے شامی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی کہ حلب کے اٹھانوے فیصد علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں – شامی ذرائع کے مطابق فوج نے شیخ سعید اور الصالحین جیسے محلوں کو آزاد کرانے کے ساتھ کرم الدع اور الفردوس الجلوم کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے – اور دہشت گرد عناصر بڑی تعداد میں حلب سے فرار کررہے ہیں – اطلاعات ہیں کہ دوہزار سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں جبکہ ایک لاکھ عام شہری حلب کے مشرقی علاقوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button