پاکستانی شیعہ خبریں

اُمت مسلمہ کو اپنی بقاء کیلئےاتحاد کی ضرورت ہے: شہریار خان آفریدی

شیعہ نیوز: ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اُمت مسلمہ اتحاد کےذریعے تمام چلینجوں سے مقابلہ کرسکتی ہے کہاہےکہ اتحاد اُمت مسلمہ کی بقاء کی واحد راہ ہے۔ شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ریپبلک نیوزایجنسی کےساتھ انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن  قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی  نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اُمت مسلمہ اتحاد کے ذریعے تمام چلینجوں سے مقابلہ کرسکتی ہے کہا ہے کہ اتحاد اُمت مسلمہ کی بقاء کی واحد راہ ہے۔

 اتحاد کو فروغ دینا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی بقاء کیلئے متحد ہ ہونےکی ضرورت ہے اوروقت کا بھی یہی تقاضاہے، مسلم دنیا اس وقت منقسم ہےاوربعض مسلم حکمران اسلام مخالف پالیسیوں کا تعاقب کرکے اپنے ایجنڈے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نےدین مبین اسلام کو امن ،بھائی چارے ویکجہتی کا دین قراردیتےہوئے کہاکہ ہم اپنی غلطیوں کادوش دوسروں پر نہیں ڈال سکتے ہمیں سب سے پہلے اپنے گھر کو صحیح کرنا ہوگا ۔

شہر یار آفریدی نےکہاکہ اُمت مسلمہ کی کامیابی اتحاد میں مضمر ہے، تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہئے اورہمیں کسی کو بھی اپنے اختلافات سے فائدہ اُٹھانےکی ہرگزا جازت نہیں دینی چاہئے، اتحاد کو فروغ دینا مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے اورہمیں ایک مشترکہ مقصد کیلئے لڑنا ہوگا، ربیع الاول ایک انتہائی مقدس مہینہ اوراتحاد ،امن ،بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اورہمیں مسلم دنیا کو مستحکم کرنے کیلئے خالص دین محمدی کی تعلیمات کو فروغ دینا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button