اتحاد اسلام مخالف سازشوں کو ناکام کرنے کی واحد راہ ہے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کےایک سینئر مذہبی رہنما نے ہفتہ وحدت کی ابتداءکیلئے بانی اسلامی انقلاب امام خمینیؒ کی تعریف کرتےہوئےکہاہےکہ مسلمانوں کو دشمنوں کی شیطانی سازشوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر صحاب زادہ ابوالخیرزبیر نے ہفتہ وحدت کی ابتداءکیلئے بانی اسلامی انقلاب امام خمینیؒ کی تعریف کرتےہوئےکہاہےکہ مسلمانوں کو دشمنوں کی شیطانی سازشوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
بانی انقلابی اسلام غیر معمولی خیالات کے حامل لیڈر تھے جو بخوبی جانتے تھے مسلمان اتحاد کے ذریعے ہی اسلام مخالف سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مسلم دنیا کے اکثر مسائل کو صیہونیوں اورمغربی اسلام مخالف فورسز نے ایجاد کیا ہے، مسلم دنیا کےانقلابی لیڈران ہمیشہ مسلم اتحاد پر تاکید کرتے آرہے ہیں لیکن آج یہ وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ دشمنان اسلام مسلمانوں کو تقسیم کرکے انہیں کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، مغٖربی دنیا مسلم دنیا کےتمام وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مسلمانوں کو آپسی اختلافات بلا کر صیہونی رژیم کے منصوبوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک اورصیہونی رژیم کو داعش کے اصلی تخلیق کار قراردیتے ہوئےکہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش جو اقدامات انجام دے رہاہے دین مبین اسلام میں ممنوع ہے کیونکہ اسلام ،امن ،بھائی چارے اورہم آہنگی کا دین ہے، داعش اسلام کی مقدس مقامات کوتباہ کررہاہے جو اسلام کے روح کےخلاف ہے، مسلمانوں کو یہ جان لینے کی ضرورت ہےکہ مغرب میں اسلام مخالف فورسز انہیں کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہم اتحاد ویکجہتی کو مضبوط کرکے تمام چلینجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔