مشرق وسطی

شام کے مفتی اعظم کا حلب کی آزادی پر دہشتگردوں کے نام اہم پیغام

شام کے مفتی اور عرب دنیا کی ایک بارزعلمی شخصیت مفتی ڈاکٹر احمد حسون بدرالدین نے اپنے ایک تازہ ترین انٹریو میں ان فتویٰ دینے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جو حلب میں جہاد کے نام پر دنیا بھر سے دہشتگردوں کو اکھٹا کررہے ہیں ۔

مفتی حسون بدالدین  نےمصری نژاد قطری متنازعہ مفتی قرضاوی سے کہا کہ ’’آپ کے خیال میں حلب کے بجائے قبلہ اول اور فلسطین کی خاطر جہاد کرنا بہتر نہیں ہے ؟کم ازکم اپنے ملک مصر میں تو اس کی جرات کرتے ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’جس مسلمان ملک فلسطین پر غیروں کا قبضہ ہے اسے چھڑانے کے بجائے ایک مسلم ملک کیخلاف فتوئے کس دائرے میں آتا ہے ‘‘۔

مفتی حسون کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخی مسجد اموی کو دہشتگردوں نے تباہ کردیا لیکن حلب اور شام کی عیسائی برادری کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم تاریخی ورثے کی حثیت رکھنے والی مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ مفتی قرضاوی ایک متنازعہ مفتی ہیں جن کا تعلق مصر کی دہشتگردو قراردیکر کالعدم کی جانے والی تنظیم اخوان المسلمین سے ہے ، مفتی قرضاوی ماضی میں بھی اپنے شدت پسنداور شاہ پرست فتووں کے لئے مشہور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button