Uncategorized
وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سنی،شیعہ بننے کی بجائے صرف نبی اکرمﷺ کے غلام بن کر زندگی گزاریں، مولانا جاوید قصوری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) رسول اکرم ﷺنے پورے عالم انسانیت کو محبت اور احترام کا درس دیا، اسوہ حسنہ ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے تمام مسلکی، لسانی، سیاسی و طبقاتی تفرقات کو ختم کر کے اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے نائب صوبائی امیر مولانا جاوید قصوری نے ضلعی سیکریٹریٹ سرگودہا میں سیر النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث و اہل تشیع بننے کی بجائے صرف نبی اکرم ﷺ کے غلام بن کر زندگی گزاریں ۔ واضح رہے کہ کانفرنس سے عطا اﷲ بندیالوی، ضلعی امیر سٹی ڈسٹرکٹ سرگودھا پروفیسر عرفان احمد، سٹی امیر ڈاکٹر طاہر فاروق اور ارشاد احمد نے بھی خطاب کیا۔