مشرق وسطی

بحرین ؛آل خلیفیہ حکومت نے نماز جمعہ نہیں ہونے دی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں مسجد امام صادق(ع) میں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا جس کے بعد بحرینی عوام نے شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا اور آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔ آل خلیفہ حکومت کے اس اسلام منافی اقدام کے بعد بحرینی مسلمانوں نے احتجاج کے طور پر مسجد کے باہر ہی فرادی نماز ادا کی۔

بحرین کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے کے بعد سے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کا علاقہ ان سے اظہار یکجہتی کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایسی حالت میں کہ الدراز علاقے کا آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محاصرہ کر رکھا ہے، بحرین کے عوام ہر ہفتے جمعے کے دن اس علاقے میں اجتماع کر کے معروف عالم دین آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جون کے مہینے میں شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی جس کے بعد سے بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا نیا دور شروع ہو گیا۔ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور جمہوری حکومت کے قیام کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button