حلب میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
رپورٹ کے مطابق حلب میں دہشت گرد گروہ فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے میں بھاری ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مشرقی حلب کے علاقوں سے عام شہریوں کی ایک تعداد کو اغوا کرلیا ہے اور ساتھ ہی اس شہر کے جنوبی علاقوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔
بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ ان راستوں سے کم از کم چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جہاں سے بسوں کے ذریعے عام شہریوں کو منقتل کیا جا رہا ہے۔.
شام کے الاخباریہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ساتھ میں ان عام شہریوں کو بھی منتقل کر رہے ہیں کہ جن کو انھوں نے حلب کے مشرقی علاقوں سے اغوا کیا ہے۔
دہشت گردوں نے منتقلی کا عمل رکتے ہی محصور قصبوں اور دیہاتوں پر راکٹ حملے بھی کئے ہیں۔ .
لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ کفریا اور الفوعہ کے شہریوں نے بھی احتجاج کے طور پر مشرقی حلب میں الراموسہ گذرگاہ کو بند کر دیا ہے۔ ان شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان علاقوں کے عام شہریوں کو منتقل نہیں کیا جائے گا دہشت گردوں کو منتقل نہیں ہونے دیا جائے گا۔