شامی حکومت نے داعش کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے دستاویز اور ثبوت، عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کو پیش کر دیئے۔
حکومت شام نے دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کی دستاویز اور ثبوت، عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کو پیش کر دیئے۔
حکومت شام کے ترجمان اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنوینشن پر عمل درآمد کی نگرانی کے ذمہ دار ثامرعباس نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کے ثبوت، دمشق میں او پی سی ڈبلیو کے ماہرین کے وفد کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، اسلوواکیہ اور اسلووینیا کے کیمیائی ماہرین پر مشتمل او پی سی ڈبلیو کی ایک ٹیم، بارہ دسمبر دو ہزار سولہ سے حکومت شام کی درخواست پر دمشق میں تعینات ہے۔
حکومت شام کے ترجمان نے مزید کہا کہ روسی فوجیوں کو صوبہ حلب کے نواحی علاقے سے ملنے والا کیمیائی بم بھی ثبوت کے طور پر عنقریب ہیگ میں قائم او پی سی ڈبلیو کے ہیڈ کوارٹر کے حوالے کر دیا جائے گا۔
دہشت گردوں نے سولہ ستمبر کو حلب کے نواحی گاؤں معراتہ میں کیمیائی بموں کا استعمال کیا تھا جس میں چالیس عام شہری مارے گئے تھے۔ جس کے بعد مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں اور مغربی میڈیا نے کیمیائی حملوں کا الزام شامی حکومت پر عائد کرنے کی کوشش تھی۔