بحرین میں جاری خون ریزی میں سعودی عرب کا کردارحلب کی آزادی سے دنیائے عرب کو خوش ہونا چاہئے؛ مصری رکن پارلیمان
مصری پارلیمنٹ کے رکن محمود اسماعیل نے کہا کہ شام کی فوج حلب کی آزادی سے جیسے جیسے قریب ہوتی جارہی ہے انتہاپسند عناصر اسے حلب کی بربادی سے تعبیر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کی فوج نے حلب کے کئی علاقوں کی آزادی کی خبر سنائی ہے اور حلب کی مکمل کی آزادی سے کافی قریب ہوچکے ہیں ایسے حالات میں دنیائے عرب کو خوش ہونا چاہئے۔
الحدث نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مصری پارلیمنٹ کے رکن نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہاپسند اور دہشتگردوں کے حامی عناصر شامی فوج کے خلاف کارروائیاں انجام دے رپے ہیں اور شامی فوج پر الزام لگارہے ہیں کہ شامی فوج بچوں کا قتل عام کررہی ہے۔ سابق میں بھی مذکورہ عناصر نے یہی سیاست اپنائی ہے۔ جب بھی شامی فوج نے دپشتگردوں کے خلاف کامیابی حاصل کی تو اسی طرح کے الزامات لگائے گئے۔
محمود اسماعیل نے کہا کہ شام مین اقوام متحدہ کے نمائندے دی مستورا نے اقوام متحدہ میں شام کے خلاف نئے حملات کا دور شروع کردیا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کو روکا جائے۔ کافی امکان ہے کہ وہ شامی فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں کوئی نیا لائحہ پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ تدمر کے حالات اور حلب، سینا و موصل کے حالات میں گہرا رابطہ ہے۔ جن لوگوں نے موصل سے فرار کیا ہے انہوں نے اس وقت تدمر میں پناہ لے رکھی ہے اور ایک نیا ٹھکانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر شامی لیڈران انہیں اس بات کا موقع نہیں دیں گے