بحرینی حکومت شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمات ختم کرے ۔ وعد سوسائٹی
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرین کی ایک اورا پوزیشن پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (وعد) نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممتاز اپوزیشن رہنما شیخ علی سلمان پر قائم مقدمات ختم کر کے انہیں فی الفور رہا کیا جائے ۔اللؤلؤة ٹی وی کی اردو سروس کے نمائندے کے مطابق وعد سوسائٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومت کوخبردار کیا ہے کہ شیخ علی سلمان کے خلاف اپیل عدالت کہ اس فیصلہ کے نتیجہ میں آثار یہ دکھائی دے رہے ہیں کہ اس سے بحرین کے سیاسی منظر نامہ میں پیچیدگیاں مزید بڑھ جائیں گی۔
وعد سوسائٹی کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات سے بحرین میں مسلسل سیاسی بحران میں شدت آتی جا رہی ہے جو ملک میں اقتصادی اور شہریوں کے طرز زندگی کے ھران کو ایندھن فراہم کررہا ہے ۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ اس گرم سیاسی میدان کو ٹھندا کرنے کے لئے شیخ علی سلمان اور ان تمام سیاسی وجوہات کے تحت گرفتار اسیروں پر قائم مقدمات واپس لے اور انہیں فی الفور رہا کرے ہے تاکہ بحرین کے سیاسی بحران کو ٹھندا کرنے میں مدد مل سکے۔ اورا س سلسلہ میں حکومتی سطح پرسنجیدہ خصوصی اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔