مشرق وسطی

بحرینی سیکورٹی فورسز کے دھرنا شرکاء پر دھاوا کے نتیجہ میں ایک شہری شہید متعدد زخمی

الدراز : شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی حکومت کی جانب سے ان کی شہریت منسوخی کے فیصلہ کے خلاف بحرین کے الدراز شہر میں?ماہ سے زائد عرصہ سے احتجاجی طور پر دھرنا دینے والے شہریوں پر سیکورٹی فورسز کے دھاوا اور بے دریغ طاقت کے استعمال کے نتیجہ میں ایک شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔
اس واقعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج پھیل گیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں سے الدراز شہر کی طرف بڑھنے افراد کو روکنے کے لئے ناکہ بندی انتہائی سخت کردی ہے ۔

بحرین کی تمام اپوزیشن انقلابی سیاسی جماعتوں نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کی ہے اور عوام سے بحرینی حکومت کے اس اقدام کے خلاف عوام سے بھرپور احتجاج کی کال دی ہے جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے بنی جمرہ ، بلاد القدیم ۔ محرق،سترہ، معامیر،کرزکان۔ سماہیر اور سنابس دیگر علاقوں میں احتجاج پھوٹ پڑا ہے اور ہزاروں افراد نے الدراز شہر جہاں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے باہر دھرنا جاری تھا کی جانب مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جب کہ نماز ظہر کے بعد پورے بحرین میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں مسلح اہلکاروں کا شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے باہر اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا دینے والے ہزاروں افراد پر بحرینی سیکورٹی فورسز کی پر تشدد کاروائیاں جاری ہیں۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سےاحتجاجی دھرنا کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود ان دھرنے کے شرکاء کے عزم و استقامت کے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button