پاکستانی شیعہ خبریں

کے پی کےمیں داعش کا مستقل وجود نہیں،کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہی ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کا کہناہےسی ٹی ڈی نے دوسال کےدوران 1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا،جبکہ انہوں نے کہا کہ صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےخیبرپختونخواہ میں1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جبکہ 120ملزمان کی سروں کی قمیت مقرر تھی۔ آئی جی خیبرپختونخواناصر خان درانی کا کہنا ہے کےپی کےمیں داعش کامستقل وجود نہیں،کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ناصر خان درانی کے مطابق سال2016 میں دہشت گردی میں کمی آئی،جبکہ2014 میں دہشت گردی کے485 جبکہ 2015 میں 207 اور سال 2016 میں 190واقعات ہوئے، واضح رہےکہ آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہناہےرواں سال 196مقامات سے بارودی مواد برآمد کر کےناکارہ بنادیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button