Uncategorized

لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل، آج حیدرآباد میں شیعہ سنی اتحاد کا عظیم مظاہرہ ہو گا، علامہ مختارامامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سرور کائنات حضرت محمد مصطفے ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد آج 25دسمبربروز اتوار لطیف آبادنمبر8 حیدر آباد میں ہو گا جس میں سندھ بھر سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان سمیت شیعہ و سنی عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ شیعہ سنی علما ،اکابرین اور مقتدر شخصیات بھی اس پرنور محفل کا حصہ ہوں گے۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا ہے کہ لبیک یارسول اللہ کانفرنس اتحاد و اخوت کا عملی اظہار ہو گی۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد رحمت العالمین کے درس اخلاق کی موجودہ دور میں اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تمام مسالک کے مابین وحدت و اخوت اور رواداری کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی دو مضبوط طاقتوں شیعہ اور سنی کے مابین اختلاف پیدا کر کے رسول ﷺ کے دین کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کا تعلق اسلام سے جوڑ کر اسلامی تشخص کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ہم رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو اپنا کر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اسلام کے لبادہ اوڑھ کر معصوم افراد کے گلے کاٹنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔یہ مکروہ دہشت گرد صیہونی اورنصرانی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف پیشہ ور قاتل ہیں۔

علامہ مختار امامی کا مزید کہنا تھا کہ ارض پاک پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات اور لاقانونیت عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔عوام کے اندر پیدا ہونے والی اس مایوسی کا سبب نا اہل حکمران ہیں۔جنہوں نے ملک کو داخلی اور خارجی سطح پر کمزور کیا ہے۔دنیا میں عالم اسلام کے باوقار مقام کے لیے تعلیمات اسلامی کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس حیدر آباد کی تاریخ میںسنہرے لفظوں سے لکھی جائے گی۔

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ "لبیک یا رسول اللہ ﷺ” کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button