مشرق وسطی

شام کے بارے میں صدر حسن روحانی کی روسی صدر سے گفتگو

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدور نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں حلب میں دہشتگرد گروہوں کی شکست و ناکامی اور دہشتگردوں کے قبضے سے اس شہر کی آزادی کے بعد شام کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔ اس گفتگو کے دوران، دونوں ممالک کے صدور نے بحران شام کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون پر بھی تاکید کی۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں تمام شامی فریقوں کی شرکت سے بحران شام کے حل کے لیے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں تہران اور ماسکو کے موقف میں یکسانیت کے مختلف پہلووں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں ترکی میں تعینات روسی سفیر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

قابل ذکر ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران، ایران اور روس کے صدور نے ایک دوسرے کے ساتھ تین بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور ان کی گفتگو کا اصلی محور، شام کی صورتحال اور بین الاقوامی دہشتگردی سے مقابلہ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button