فلسطین کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، بھائی جنید جمشید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم کے ہمراہ سانحہ حویلیاں میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں و مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور سانحہ میں جنید جمشید سمیت جاں بحق ہونے والے تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔
زرائع کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے فلسطین فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جلد ہی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا کے تمام مظلوموں سے ہمدردی و یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے ہمایوں جمشید کو فلسطین فاؤنڈیشن کے قیام اور اسکی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں ملاقات کے دوران وفد نے جنید جمشید و دیگر جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔