Uncategorized
فیصل آباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کا اہم رکن گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کلعدم تکفیری جماعت کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کلعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کے رکن کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی نشاندہی پر پولیس نے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیرِحراست مبینہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔