مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی سزائیں ہمیں مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔شیخ علی سلمان

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی حزب اختلاف کے رہنما، الوفاق سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کے جیل میں دوسال مکمل ہوگئے ۔ قید کی دوسری سالگرہ پر شیخ علی سلمان نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بحرینی عوام کی جد وجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جمہوریت، آزادی، سماجی ا نصاف کے لئے جد جہد میں اپنی استقامت کا اعلان کرتے ہیں۔
شیخ علی سلمان نے ناکردہ جرائم اور بے بنیاد الزامات کے تحت بحرینی عدالت کی جانب سے9سالہ قید کی سزا کے جواب میں بحرین میں جمہوریت ، سماجی انصاف اور آزادی کے لئے اپنی پر امن جدو جہدکو ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے کہ یہ آل خلیفہ حکومت کی سزائیں اور جیلیں انہیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔
اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق 27دسمبر کو شیخ علی سلمان نے اپنے پیغام میں بحرینی عوام کی اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو بھی ذبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کی جدوجہد خدا کے لئے ہے اوراس کا اجر بھی وہ ذات ضرور دے گی اور میں تمام جدو جہد کرنے والوں کے ہاتھ کو چومنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں اورا س جد وجہد پر آپ سب کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مطالبات کی حمایت کرنے والے تمام اداروں ،مذہبی و سیاسی جماعتوں، ہر فرداورانسانی حقوق تنظیموں کا بھی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے ناکردہ جرائم اور بے بنیاد الزامات کے تحت بحرینی عدالت کی جانب سے9سالہ قید کی سزا کے جواب میں بحرین میں جمہوریت ، سماجی انصاف اور آزادی کے لئے اپنی پر امن جدو جہدکو ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا اورکہا ہے کہ یہ آل خلیفہ حکومت کی سزائیں اور جیلیں انہیں اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ اس موقع پر شیخ علی سلمان نے بحرین عوام کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ آپ سب اہل ایمان کی فتح ضرور نصیب ہو گی کیونکہ یہ اللہ کا وعدہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button