بحرین:نبیل رجب کو عدالتی ضمانت کے باوجود رہا ئی نہ مل سکی
منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرینی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈے جاری ، انسانی حقوق کے سرگرم رہنمابحرین انسانی حقوق سنٹر کے صدر نبیل رجب عدالت سے کئی ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت منظوری کے باوجود رہائی نہ پا سکے، وہ سعودی عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں عام شہریوں پر فضائی حملوں اور بحرینی جیل میں ایک ملزم پر وحشیانہ تشدد کی ٹویٹر پر مزمت کے الزام کے تحت ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا ۔
اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق پراسیکویشن حکام نے ضمانت منظوری کے فورا بعد ان کو جیل میں ہی رکھنے کے لئے ایک اور مقدمہ بنا ڈالا اور آل خلیفہ حکومت کی ایماء پر نیاکھیل کھیلتے ہوئے نئے مقدمے میں تفتیش کے بہانے ان کی رہائی روک دی۔خیال رہے کہ نبیل رجب عرب دنیا کے ایک معروف انسانی حقوق کے سرگرم رہنما ہیں ،انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور اب وہ23جنوری کو مقدمے میں دوبارہ پیش ہوں گے۔جب کہ کچھ گھنٹے بعد پبلک پراسیکوٹر نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ نبیل رجب ضمانت کے باوجود ایک اور مقدمے میں تفتیش کے لئے پولیس حکام کی تحویل میں ہی رہیں گے ۔