Uncategorized

نااہل حکمرانوں نے ملک کو مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور میں پاکستان رائٹرز پارلیمنٹ کے زیراہتمام فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھاکہ بالادست طبقے نے سیاست کو مہنگا کرکے عام آدمی کا سیاست میں داخلہ بند کر رکھا ہے، سٹیٹس کو کی حامی قوتیں پاکستان کی ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہیں، پیسے کے زور پر انتخابات کو اغوا کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیئے، افغان مہاجرین افغان قابضین بن چکے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کو نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا مستقبل آئی ایم ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے، شاہانہ مزاج رکھنے والے اہل اقتدار عوام کو شہری کی بجائے رعایا سمجھتے ہیں، بے روزگاری نے خود کشی کے رجحان کو عام کیا ہے، آئندہ انتخابات کو دھن، دھونس اور دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے انتخابی اصطلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کو اقتدار پر بد دیانت، خود غرض اور لالچی افراد قابض ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ پنجاب کے فنڈز کا بڑا حصہ لاہور پر لٹایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں پسماندہ اضلاع میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے، اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے بغیر نااہل اور کرپٹ حکومت کیخلاف کامیاب تحریک نہیں چل سکتی، پاکستان میں پیسے کی سیاست کے بانی شریف برادران ہیں، غیر منصفانہ طبقاتی نظام ختم کئے بغیر خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پلی بارگین انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، کرپشن کرنیوالوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button