Uncategorized

بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کے قاتل قہر خدا وندی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمان قتل ہو رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان اور وطن عزیز میں دہشت گرد ٹولہ اسلام کا نام استعمال کر کے قتل و خون کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، ایسے میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں اور سربراہان کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں جو دین کو بدنام کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلامی غلط تعلیمات کا پرچار کر کے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button