پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شرافت حسین ولد منظور حسن شدید زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ موچیاں والے میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے بستی استرانہ کے رہائشی شرافت حسین ولد منظور حسن شدید زخمی۔ ورثاء کے مطابق شرافت حسین صبح 9 بجے کے قریب دودھ دینے گیا ہوا تھا کہ وانڈہ موچیاں کے علاقے میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ علاقہ کے لوگوں نے 1122 کو بلایا اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کر دیا، ڈاکٹر کے مطابق شرافت حسین کو دو گولیاں لگی، ایک گولی سر سے ہوتی ہوئی گال سے نکل گئی، اور دسری ہونٹ کو چیرتے ہوئے، تاہم انکا کہنا تھا کہ اب شرافت حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی اور ساتھ ہی وانڈہ کے علاقے میں آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button