Uncategorized

کراچی، دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا آغاز آج ایکسپو سینٹر میں ہوگا، نمائش کی تمام تیاریاں مکمل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا آغاز آج (منگل) سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا، جو چار روز تک جاری رہے گی۔ منتظمین کے مطابق نمائش کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

زرائع کے مطابق دفاعی نمائش کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔ صدر مملکت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء نمائش میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نمائش کے آخری روز ایکسپو سینٹرکا دورہ کریں گے۔ نمائش میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔ نمائش میں الخالد ٹینک، بیٹل ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر طیارے، سپر مشاق، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں۔

اس بار ایکسپو سینٹر کے 8 ہالز میں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں، نمائش میں 14 ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔ نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button