پاکستانی شیعہ خبریں

باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ، لیویز اہلکار شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) باجوڑ ایجنسی: نئے سال کے پہلےروز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق باجوڑ ایجنسی میں مامول کے علاقے میک بانڈا میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

پولیٹکل انتظامیہ کا کہناہے کہ باردوی سرنگ کےدھماکے کےبعد فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب پشاور کےعلاقے واحد گڑھی میں پولیس نےٹارگٹڈآپریشن کے دوران دو اہم دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی طاہر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی موادبرآمد ہوا۔ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات موقع ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کےشہر رحیم یارخان میں انسداد دہشت گردی کےدفتر کےباہرخودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button