مشرق وسطی
بحرین: مسلح افراد کا "جو " جیل پر حملہ، دس قیدی فرار
رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مسلح حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکار عبدالسلام سیف مارا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کی تعداد دس ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جیل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے "جو” جیل پر حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔