Uncategorized

امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلسنّت نیشنل ایکشن پلان کی حمایت جاری رکھیں گے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد ضروری ہے، پاناما لیکس مقدمے کا فیصلہ شریف خاندان کیخلاف ہوگا، اہل حق انقلابِ نظامِ مصطفی کیلئے پُرعزم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے سیاسی دشمنیاں ختم کرنا ہوں گی، بلوچستان میں غیر ملکی سازشیں عروج پر ہیں، ہمارا ہدف نظامِ مصطفی کو اقتدار میں لانا ہے اور ہم اس مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی مزاحمت تیز تر کی جائے گی، اہل حق کسی بھی مرحلے پر مصلحتوں کا شکار نہیں ہوں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام تاج اچھالنے اور تخت گرانے کے لیے بے قرار ہیں، پاکستان کا ہر گھر تبدیلی کی آوازوں سے گونج رہا ہے، امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، حکومت بھارتی آبی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دے، حکمرانوں کو بھارت کے سامنے بھیگی بلی بننے کی بجائے جرأت مندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button