پاکستانی شیعہ خبریں

آئندہ بھی دہشتگردوں کیخلاف نئے جذبے اور ولولے کیساتھ برسرپیکار رہیں، ناصر خان درانی

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونحوا اور پنجاب کے افسروں و جوانوں کو سروں کی قیمت رکھنے والے دہشتگرد اور اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے پر نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے ان دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی پی کو افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب کے دوران انعامی رقم کے 80 لاکھ روپے 12 افسروں میں تقسیم کئے گئے، جن کی ٹیموں نے سر کی قیمت رکھنے والے 11 بدنام زمانہ دہشتگرد اور اشتہاریوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان عسکریت پسندوں اور اشتہاریوں کی گرفتاری سے دہشتگردی کے مقدمات کا کامیابی سے سراغ لگایا گیا۔ بڑے بڑے دہشتگرد جو گرفتار کئے گئے ہیں ان میں حافظ نثار ولد عبدالماجد سکنہ تورغر، سر کی قیمت 10 لاکھ، زیت اللہ ولد امیر سلطان سکنہ بنوں کے سر کی قیمت 10 لاکھ، جنید ولد ظہور سکنہ ایبٹ آباد 5 لاکھ، قاری ثاقب ولد ڈاکٹر کامران 10 لاکھ، سفیر اللہ عرف سفیر باد ولد نور باد، سکنہ ہنگو 5 لاکھ، سید رفیق ولد محمد رفیق سکنہ بنوں 10 لاکھ، اعجاز ولد فقیر محمد سکنہ پشاور 10 لاکھ، فیروز ولد مومن خان سکنہ خیبر ایجنسی 5 لاکھ، ریاض خان ولد نادر خان سکنہ خیبر ایجنسی 5 لاکھ، سید امین ولد سیف الرحمٰن سکنہ خیبر ایجنسی 5 لاکھ اور ملک زادہ عرف نعمان ولد فرہاد علی سکنہ صوابی کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ ان دہشتگردوں کی گرفتاری سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں سے عمل میں لائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button