Uncategorized

کراچی: سیکورٹی اداروں کی بیلنس پالیسی مزید دو شیعہ جوان لاپتہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سیکورٹی اداروں کی بیلنس پالیسی مزید دو شیعہ جوان اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ، اطلاعات کے مطابق رضویہ سوسائٹی سے وقار اور ایف سی ایئریا سے ذیشان نامی جوان کو اغوا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نارتھ کراچی سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضوی کو بھی سی ٹی ڈی نے انکے گھر سے اغوا کرلیا تھا۔ تاحال ان جوانوں کی گرفتاری کو پولیس اور سی ٹی ڈی نے ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں نے کراچی میں اپنے لاپتہ دہشتگردوں کے لئے احتجاج کیا تھا جسکے بعد بلینس پالیسی کے تحت کراچی پولیس نے بلا جواز شیعہ جوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس اور سی ٹی ڈی کی اس غیر قانونی کاروائی کو شیعہ جماعتوں نے شدید مذمت کی ہےاور آئندہ لائحہ عمل کے لئے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button