پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان پاکستان کا دل ہے ، ہر صورت امن قائم کریں گے : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خضدار: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 30ہزارفوجی جوان خدمات سرا نجام دے رہے ہیں ۔بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور ”خضدار سمیت بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔ خضدار میں اقتصادی راہداری منصوبے پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔ کوئٹہ میں بھی انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جا رہا ہے ۔پاک فوج امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایئر فورس میں بلوچستان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔بلو چستان میں 25 ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک سکول کے زیر انتظام تعلیم حاصل کر رہےہیں