پاکستانی شیعہ خبریں
اپنی جان قربان کرکے تعلیم دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے والے"شہید اعتزاز حسن" کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ہنگو میں 6جنوری 2014ءکو ہنگو ابراہیم زئی گورنمنٹ ہائی اسکول کے 400 بچوں کی زندگی بچانے کے لیے اعتزاز حسن نے اپنی جان قربان کردی۔ شہید اعتزاز حسن کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے، شہید اعتزاز کی جرأت و بہادری پر انہیں سول اعزاز تمغہ شجاعت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ نویں جماعت کے طالبعلم اعتزاز حسن نے اپنی جان کی قربانی دے کر نہ صرف ہائی سکول کے سینکڑوں طلباء کی جان بچائی بلکہ دشمن کے ناپاک ارادے کو بھی خاک میں ملا کر ایک پیغام دیا کہ جب تک ایک بھی محب وطن اس ملک میں موجود ہے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا رہے گا۔