Uncategorized

شناخت کے بعد ہزارہ برادری کی ٹیکسی پرفائرنگ کرکے چاربے گناہ افراد کو قتل کرنا دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ کو ئٹہ میں دہشت گردو کیجانب سے شناخت کے بعد ہزارہ برادری کی ٹیکسی پر فائرنگ کرکے چاربے گناہ افراد کو قتل کرنادہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے جس کی ہم پُروزالفاظ میں شد ید مذمت کر تے ہیں دہشت گردوکی یہ کاروائی قومی ایکشن پلان بنانے والوں کے لیے لمحہ فکر یہ ہے دوماہ قبل بھی دہشتگردو نے کو ئٹہ میں شناخت کے بعد ہزارہ برادری کی خواتیں کو شہید کیا تھا جس ملک میں دن ڈیہارے دہشت گرد خواتیں کو نشانہ بنا رہے ہوں اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کر نے کے دعوے کر رہے ہو ں تو یہ کاروائیاں اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے ایک طرف دہشت گرد آزادانہ انداز میں عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور دوسری طرف سیکیورٹی فورسز کے ادارے اور حکومیتں عوام کے بنیادی حقوق روکنے کے لیے اپنی طاقت کا نا جائز استعمال کر رہی ہیں اس ملک میں نہ کبھی کسی کو انصاف ملا ہے اور نہ ملے گا کہ جس ملک کے پالیسی ساز ادارے ملک میں بیلنسنگ پالیسی کی سیا ست کرتے ہو جس میں ظالم اور مظلوم ،قاتل اور مقتول دونوں کو ایک ہی نظر سے ہکانا ہوتو اس ملک میں قانون کی کیا حیثیت ہے مکتب تشیع نے اس ملک میں اپنے پیاروں کے ہزاروں جنازے اٹھائے اور دوسری طرف قا تلوں نے اس ملک کی فضاء کو پُر تشدد بنایا اور پا کستان کی سالمیت پر حملہ کیا آج اُن دہشت گردو اور پُر امن محب وطن شہریوں کو بیلنسنگ پالیسی پر نہ رواں سلوک کا سامنا ہے قاتل قاتل ہوتا ہے اُس کو سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقتول کے جان ومال کا دفاع کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے اور اس بیلنس کی پا لیسی کو ختم کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button