Uncategorized
معروف سماجی شخصیت سلمان حیدر دن دیہاڑے اغواء سیکورٹی اداروں کی غفلت ہے، علی احمرزیدی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے معروف سماجی شخصیت اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے دن دیہاڑے اغوا کو سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب و طن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔ سیف سٹی کے ہر اہم چوراہے پر سیکورٹی کیمرے نصب ہیں اور وزیر داخلہ اس سیکورٹی نظام کے گن گاتے ہوئے نہیں تھکتے۔تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک ان کی پراسرار گمشدگی ذمہ داران کے لیے معمہ بنی ہوئی ہے جوحیران کن ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ سے سلمان حیدر کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔