Uncategorized
دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں نام نہاد جہادی مسلمان ہی مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں جو کہ ایک بڑا المیہ ہے، اس وقت یمن، شام، عراق، افغانستان، بحرین، کشمیر سمیت دیگر مسلمان ممالک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، ایسے میں تمام مکاتب فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں، جو لوگ ان کی سرپرستی کررہے ہیں ان کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے، تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی غلط تعلیمات کا پرچار رک سکے اور دنیا امن کا گہوارا بن سکے۔