مشرق وسطی

بحرینی سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں انجینئر کی جبری گمشدگی پر علما کی مذمت

شیعیت نیوز: بحرینی علماء نے سیکورٹی ا داروں کی جانب سے73روز قبل بحرینی شہری سید علوی سید حسین کواغواء کر کے اس کی جبری گمشدگی کی بھر پور مذمت کی ہے۔ سید علوی حسین، جنہوں کو 24اکتوبر2016کو ہتھیاروں سے مسلح پولیس افسران نے اسے کام کی جگہ سے گھسیٹ کر لے جاکر نامعلوم مقام پر منتقل کررکھا ہے اورا س کے خاندان اور ان کے وکیل کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرینی علما کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بحرینی حکام کے اس اقدام کوغیر انسانی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق تنظیموں سے سیکورٹی حکام کے ہاتھوں مغوی کی بازیابی کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

خاندان بھر پور کوششوں کے باوجود بحرینی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 43 سالہ ٹیلی کمیونیکیشنز کا انجینئر کو رکھے جانے کے ٹھکانے بارے معلوم نہیں کر سکے ۔ مغوی شہری کی بیوی نے ہیومن رائٹس واچ کو شکائت کی ہے کہ کسی مقدمہ کے بغیر کسی شہری کو اس طرح لاپتہ رکھنا قیدیوں کے حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جبکہ ان کے خاندان اورا س کے وکیل کو ان تک رسائی نہ دیان ناانصافی پر مبنی بدترین رویہ ہے ۔.گزشتہ ماہ، ہیومن رائٹس واچ مشرق وسطیٰ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جو سٹورک نے کہا تھا کہ بحرینی سیکورٹی حکام کے اس روایئے سے سید علوی کے خلاف ایک منصفانہ کاروائی کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں اور ان کے تحفظ اور سلامتی کے لئے ان کے خاندان کی تشویش بالکل جائز ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button