پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین نے سعودی عرب میں اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے کی پاداش میں پاکستانی مزدوروں کو قید و کوڑوں کی سزا کے خلاف پشاور پریس کلب میں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت یونین کے مرکزی وائس چیئر مین غفران احد ضلع پشاور، سیکرٹری سنگین باچا نے کی۔

مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ اور سعودی اوگر کے محنت کشوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر سعودی حکومت نے ان مزدوروں کو چار ماہ قید اور ہر مزدور کو 300 کوڑے مارنے کی سزا کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال 70 ہزار سے زائد مزدوروں کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا، جن کو کئی مہینوں کی تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی، بلکہ محنت کشوں کو اپنے حقوق مانگنے کی پاداش میں انسانیت سوز سزائیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی حکمران مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سعودی حکومت سے بات کریں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں قید محنت کشوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button