پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی اتحاد امریکی ورژن اتحاد ہے،اس میں شامل ہونا سیاسی غلطی ہوگی، سینیٹرمولانا حافظ حمد اللہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سعودی اتحاد سے پاکستان کو سیاسی نقصان ہے، انہوں نے ایکسپریس نیوز پر جاوید چوہدری کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ سمیت دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف اور مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی شریک تھے۔

سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سعود ی عرب کی قیادت میں بنے والا اتحاد پاکستان کے سیاسی مفاد میں نہیں ہے، انہوںنے کہا کہ جب یہ اتحاد بن رہا تھا تو اس پر امریکا نے خوشی کا اظہار کیا تھااور اس نے کہا تھا اس اتحاد سے سنی مضبوط ہونگے، مجھے بتایا جائے کہ سنی کس کے خلاف مضبوط ہونگے امریکا کے خلاف یا کسی دوسرے مسلمان فرقہ کے خلاف اس اتحاد میں شامل ہونے میں ہمارا نقصان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button