Uncategorized

فوجی عدالتوں کا خاتمہ دہشتگردوں کو ریلیف دینے کے مترادف ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جامع مسجد حنفیہ فیضان رسول(ص) شام نگر لاہور میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے بغیر ممکن نہیں، جنرل (ر) راحیل شریف مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق اپنی پوزیشن خود واضع کریں تاکہ کنفیوژن دور ہو سکے، وفاقی حکومت کھاد پر سبسڈی بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اختیارات کے بغیر محض نمائشی ادارے ہیں، حکمرانوں نے ریاست کو ماں نہیں ڈائن بنا دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی قبول نہیں کرنی چاہیے، دہشتگردی میں کمی کیلئے فوجی عدالتوں نے اہم کردار ادا کیا، قرضوں کے ذریعے ملک چلایا جارہا ہے، غیر ملکی قرضوں کا بوجھ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے۔ چیئرمین سنّی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت نہ کرے کیونکہ ایسا کرنا دہشتگردوں کو ریلیف دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی عدم دستیابی سے عوام دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں مصروف ہیں، چودھری نثار کی فرقہ وارانہ اور دوسری دہشتگرد تنظیموں میں امتیاز کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button